کوئٹہ،اسلام آبا:د (بیورورپورٹ) تربت میں2روز قبل اغوا ہونےوالے 4 پنجابی ،2 پشتون مزدور قتل،گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد کرلی گئیں،اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر میتوں کو ہسپتال منتقل کیا،پولیس نے تحقیقات شروع کردیں،مرنے والوں میںتیمور،وزیر ،پرویز ،ارشد ،امجد خان ،یحییٰ شامل ہیں،تعلق بہاولپور،لودھراں،بونیر،صوابی سے ہے۔
بلوچستان کے معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا تربت سے ملنے والی لاشیں اغوا ہونےوالے 6مزدوروں کی ہیں،4کا تعلق پنجاب ،2کا خیبر پختونخوا سے ہے۔
دریں اثنا وزیرداخلہ محسن نقوی نے 6 مزدوروں کو شہید کرنے کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہافتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے بےگناہ مزدوروں کو شہید کرکے بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا،درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
تربت ،2روز قبل اغوا ہونےوالے 4 پنجابی ،2 پشتون مزدور قتل،لاشیں برآمد



















