اسلام آباد ،سیالکوٹ:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے محسن نقوی کو پہلے پی سی بی میں انقلاب لانے کا مشورہ دےدیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا نقوی صاحب سسٹم بتدریج بہتر ہو رہے ہوتے ہیں اور ہونے بھی چاہئیں،نمونے کے طور پر پی سی بی میں کوئی انقلاب لائیں کیونکہ کرکٹ شائقین پرفارمنس سے مطمئن نہیں،کرکٹ بورڈ میںوزیر اعظم ،پارلیمنٹ ہے نہ کوئی فرسودہ سیاسی نظام رکاوٹ ،مکمل قتدار آپ کے پاس ہے ۔
دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاآزادکشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کو سپورٹ کیا،پچھلے 55سال سے کشمیر کے انتخابات دیکھ رہا ہوںاب سیالکوٹ کے اندر ٹرن آﺅٹ زیادہ رہا،پیپلزپارٹی نے آخری انتخاب شہر سے1970میں جیتا ، پیپلزپارٹی کی پذیرائی ختم ہوچکی ۔
محسن نقوی صاحب! پہلے پی سی بی میں انقلاب لائیں،خواجہ آصف


















