تہران(مشرق نیوز)ایران نے کہا ہے جنگ جیت لی،دوبارہ حملہ ہوا تو پورا خطہ شعلوں کی لپیٹ میں آجائے گا۔
سپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا جنگ میں فتح حاصل کرلی،کامیابی کو قانونی، سیاسی و تاریخی طور پر دستاویزی شکل دینا ضروری ہے،حالیہ تنازع میں اپنے مقاصد حاصل کیے ،کامیابی کو صرف عسکری سطح تک محدود نہیں رکھا جانا چاہیے ،قومی تاریخ و سرکاری ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے،ایرانی عوام ،مسلح افواج نے مشکل حالات میں ملک کا دفاع کیا، آئندہ نسلوں کےلئے محفوظ کرنا ضروری ہے۔
دریں اثنا ایران نے خبردار کرتے ہوئے کہا مزید حملے کیے گئے تو پورا خطہ جنگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آ جائےگا،امریکی سمندری ناکہ بندی سے آبنائے ہرمز ودیگر آبی گزرگاہوں کی مکمل بندش کا خطرہ ہے،نتائج عالمی معیشت، توانائی منڈی اور امریکی ووٹروں کو بھگتنا پڑیں گے.
جنگ جیت لی،دوبارہ حملہ ہوا تو پورا خطہ شعلوں کی لپیٹ میں آجائے گا،ایران

















