ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر کیمپ کے طلبہ کےساتھ خصوصی نشست

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی سمر کیمپ 2026 میں شریک طلبہ کےساتھ خصوصی نشست ، قومی سلامتی، دہشتگردی اور ملک کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے سمر کیمپ میں پاکستان بھر کے 18 سے زائد شہروں سے نویں سے بارہویں جماعت کے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہیں۔

طلبا و طالبات نے کہاپاکستان کو درپیش داخلی و بیرونی سکیورٹی چیلنجز پرمو¿ثر آگہی ملی ، بلوچستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی دہشتگردی کے ناپاک کردار سے بھی آگاہ کیا گیا،موجودہ دور میں غلط معلومات اور پروپیگنڈا تیزی سے پھیل رہا ،آگاہی بے حد ضروری ہے،دہشتگردی کے خلاف پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔