بھارت،سکھ رہنما وسابق نائب وزیراعلیٰ پنجاب قاتلانہ حملے میں زخمی


مہاراشٹرا: (مشرق نیوز)بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناندیڑ میں سکھ تنظیم شرومنی اکالی دل کے سربراہ اور پنجاب کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سکھبیر سنگھ بادل قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سکھبیر سنگھ بادل مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد سیڑھیوں سے نیچے اتر رہے تھے،اچانک سکھ سیوادار نے تیز دھار خنجر (کرپال) سے حملہ کردیا ،سکیورٹی اہلکاروں نے چابک دستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کو قابو کرلیا،سکھ رہنما ،بچانے والا اہلکار زخمی ہوگیا۔

سکھبیر سنگھ بادل کے ہاتھ پر گہرا زخم آیا،حالت خطرے سے باہر ہے،قاتلانہ حملے کے وقت سکھبیر سنگھ بادل کے ہمراہ اہلیہ ،اکالی دل کی رکن پارلیمنٹ ہرسمرت کور بھی موجود تھیں،حملے میں محفوظ رہے۔