اسلام آباد :(بیورورپورٹ)وزیراعظم نے کہا ہے معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ،2026ترقی و کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کا سال ہوگا،پیداوار بڑھانے ،برآمدات کے فروغ کیلئے کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔
ایف بی آر اصلاحات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کاروباری برادری ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ،زیادہ پیداوار اور برآمدات کے فروغ کےلئے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے،ایف بی آرکاروباری طبقے کےساتھ تعاون ،جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل،سینئر افسر ہر ماہ کے پہلے ہفتے کراچی کادورہ کرے۔
وزیر اعظم نے کہا ٹیکس قوانین کی پابندی کرنے والی کمپنیوں کی سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی ،خدمات کا اعتراف کیا جائے گا ، حکومت کا مقصد کاروبار میں آسانی پیدا کرنا، سرمایہ کاری و برآمدات کو فروغ دینا اور ٹیکس نظام کو مزید شفاف اور آسان بنانا ہے تاکہ کاروباری برادری کا اعتماد بڑھے۔
دریں اثناقومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا لائیوسٹاک شعبے کی ترقی کےلئے عملی اقدامات ناگزیر اور جدید ٹیکنالوجی اپنانا ہوگی،گرین کارپوریٹ لائیوسٹاک انیشیٹو کی کاوشیں قابل ستائش ،شعبے کی ترقی کےلئے وفاق ، صوبوں کو ملکر طویل سفر طے کرنا ہوگااب صرف باتوں کا وقت نہیں ،عملی اقدامات کو تیز کرنا ہوگا،کسان دن رات محنت کرکے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
شہبازشریف نے کہاافسوس جدید ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کے باعث پاکستان لائیوسٹاک شعبے میں خطے کے دیگر ممالک سے پیچھے ہے،پاکستان کا دودھ کی پیداوار پر دنیا میں چوتھے نمبر پر شمار ہوتا ہے، شعبے میں جدید ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور موثر منصوبہ بندی کے ذریعے مزید ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں،چین کےساتھ پاکستان ایگری کلچرریسرچ کونسل کی ٹرانسفارمیشن پر بات چیت چل رہی ہے،زراعت،لائیوسٹاک شعبے میں محنت سے کام کیا جائے تو ایک سال میں معیشت بہترکی جاسکتی ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی،پیشگی اطلاع نظام مکمل فعال بنانے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کےساتھ تعاون پر پیشرفت سے آگاہ ، مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال کی تیاری پر بریفنگ دی ،وزیراعظم نے مون سون بارشوں کے دوران صوبائی حکومتوں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔
مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے ملاقات کی،ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
2026ترقی و کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کا سال ہوگا،وزیراعظم



















