تہران،نیویارک:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پوپ لیو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے پوپ لیو نے امریکی حملوں کےخلاف اخلاقی، منطقی اور منصفانہ موقف اپنایا،صدرٹرمپ کا ایران کو پتھر کے دور میں بھیجنے کا بیان شرمناک ،غرور، دھونس و منفی سوچ کا نتیجہ ہے،امریکی و اسرائیلی پالیسیاں ایران سمیت دنیا بھر کیلئے خطرہ ہیں۔
مسعود پزشکیان نے کہا امریکی حکومت کے غیرقانونی مطالبات کےخلاف ایران کی مزاحمت،بین الاقوامی قانون و اعلیٰ انسانی اقدار کے تحفظ کی مترادف ہے۔
ادھر اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید اراوانی نے کہا ایران کےخلاف جنگ کاآغاز کرنےوالی قوتیں ہی آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال ومعاشی اثرات کی ذمہ دار ہیں،ایک سال سے بھی کم عرصے میں ایران کو 2غیر قانونی جارحانہ اقدامات کا سامنا کرنا پڑا جو یو این چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تھے، اثرات فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے بعد بھی برقرار رہیں گے۔
پوپ لیو نے امریکی حملوں کےخلاف اخلاقی، منطقی و منصفانہ موقف اپنایا،مسعود پزشکیان


















