اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ملک میں تجارتی عدالتوں کے قیام کےلئے 8رکنی کمیٹی قائم ،وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ سربراہ ہوں گے۔
وزیراعظم آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ملک میں تجارتی عدالتوں کے قیام کیلئے ڈرافٹ تیار کرکے 45 دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔
اعلامیے کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان، بلال اظہر کیانی، سیکرٹری قانون، وکلا فیصل نقوی، علی المانی، زینب جنجوعہ اور ابراہیم آفریدی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
تجارتی عدالتوں کے قیام کےلئے وزیرقانون کی سربراہی میں 8رکنی کمیٹی قائم


















