اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پٹرولیم مصنوعات 55روپے لٹر سے زا ئد سستی ہونے کا امکان،قیمتوں کا ہفتہ وار فارمولا مرتب کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیر پٹرولیم کو 7 مارچ کو کیے گئے اضافے کا ازالہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
دریں اثنا حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وارفارمولا مرتب کرنے کےلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دےدی،علی پرویز ملک نے کہاوزیراعظم، فیلڈ مارشل، وزیرخارجہ اور وزیرداخلہ کی سفارتی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں،وزیراعظم کی ہدایت ہے عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری عوام کو منتقل کیاجائے،فارمولے کی بدولت عوام قیمتوں میں تبدیلی کی وجوہات کو سمجھ سکیں گے، نیا فارمولا تمام سٹیک ہولڈرز سے مکمل مشاورت کےساتھ بنایا جائے گا۔
پٹرولیم مصنوعات 55روپے لٹر سے زا ئد سستی ہونے کا امکان



















