شہباز،بلاول ملاقات،بجٹ سمیت اہم امور پر مشاورت

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ، ایران،امریکہ امن معاہدے، وفاقی بجٹ، آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال اور گلگت بلتستان میں حکومت سازی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری نے ایران ،امریکہ کے درمیان امن معاہدے کےلئے پاکستان کے مثبت سفارتی کردار پر وزیراعظم شہباز شریف کو سراہا،گلگت بلتستان میں حکومت سازی کیلئے تعاون وحمایت پر شکریہ ادا کیا۔