کراچی:(بیورورپورٹ)وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے ملک کا موجودہ انتظامی نظام مفلوج ،26 کروڑ آبادی کے پاکستان کےلئے صرف 4صوبے ناکافی ،نئے انتظامی یونٹس کی ضرورت ہے، صوبے بنانے کی بات کفر نہیں ،آئین میں طریقہ موجود ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا انتظامی یونٹس کے قیام کا مقصد کسی صوبے یا علاقے کی تقسیم نہیں بلکہ عوام کو بہتر حکمرانی ،بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے، ملک کی بڑھتی آبادی ،ضروریات کے پیش نظر انتظامی ڈھانچے پر نظرثانی ناگزیر ہوچکی ،نئے انتظامی یونٹس بنانے سے خاندان تقسیم نہیں ہوتا ،انتظام بہتر ہوتا ،سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے۔
صوبے کی بات کفر نہیں، آئین میں طریقہ موجود ہے، مصطفی کمال


















