اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی نے کہا ہے معاشی بہتری نہ ہونا حکومتی نالائقی،ایڈمنسٹریٹو یونٹس کی بات آگے نہ ہی بڑھائیں تو اچھا ہو گا۔
اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہا نئے انتظامی یونٹس کا کوئی مسودہ نہیں دیکھا، کوشش ہوتی ہے مسائل کا حل سیاسی انداز میں ہو، گورننس کے نظام کو ٹھیک کرنا ہے،قرضے ،حکومتی اخراجات بڑھ رہے ہیں، ایڈمنسٹریٹو یونٹس کے معاملے پر کوئی ٹھوس بات نہیں آئی،میری نظر میں معاملے پر بات کرنے کا مناسب وقت نہیں۔
نیئر بخاری نے کہا خواجہ آصف، محسن نقوی پارلیمان کے معزز اراکین ہیں، دونوں نے نظام نہ چلنے کی بات کبھی پارلیمنٹ میں کی؟،صوبوں کی حدود میں رد و بدل کا طریقہ کار آئین میں وضاحت سے درج ہے، خواجہ آصف پنجاب سے آغاز کر لیں، صوبہ جنوبی پنجاب کی پنجاب اسمبلی میں پہلے سے قرارد موجود ہے۔
پی پی رہنما نے کہا ایم کیو ایم کا وزیر وفاقی کابینہ میں شامل ہے، ہمت کریں صوبائی رد و بدل کا معاملہ وفاقی کابینہ میں اٹھائیں، وزرا معاملہ پارلیمان میں لائیں، اشاروں میں اور ہوائی باتیں نہ کریں،نئے یونٹس کا معاملہ پارٹی کے فیصلے ساز ادارے مجلس عاملہ میں زیر بحث لایا جائےگا،سفارتی کامیابیوں کی دنیا اور پاکستان کا بچہ بچہ معترف ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ،وزیر اعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور محسن نقوی کا اہم کردار ہے۔
صحت کے نظام کی بہتری کیلئے تاریخی اقدامات کئے جا رہے ہیں،خواجہ سلمان رفیق
پاک،سعودیہ،ترکیہ دفاعی معاہدہ عالم اسلام کے نئے باب کا آغاز ہے،مریم نواز
اداکار راجپال یادیو کی اتر پردیش میں آبائی جائیداد پر ضبطی کا نوٹس چسپاں
آخری میچ میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو 2-6سے ہرادیا
پٹرولیم لیوی ،مہنگائی کےخلاف جماعت اسلامی کے ملک گیر مظاہرے،دھرنے
دعا ہے حرمین شریفین کے سائے تلے طےمعاہدہ امن کی ڈھال ثابت ہو، شہباز
ایران جنگ جاری رکھنے کی پوزیشن میں نہیں ، آبنائے ہرمز جلد کھلے گی،ٹرمپ
حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر حملہ، پاکستانی سمیت 11 شہری زخمی
مہنگائی مزید بلند،20اشیا کے نرخ بڑھ گئے،آٹے کی بھی اڑان
سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کےخلاف کریک ڈاﺅن، لاکھوں یو آر ایل بلاک


















