اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے برآمدات کے اہداف حاصل کرنے کیلئے مختلف شعبوں کا ٹیرف مرحلہ وار کم کرینگے۔
اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہابرآمدات پر مبنی ترقیاتی اہداف کا حصول ترجیح ، نیشنل ٹیرف کمیشن کی فعال و شفاف کارکردگی ملکی صنعت، تجارت ،سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے ناگزیر ہے، سرمایہ کاروں ،صنعتکاروں کی سہولت کےلئے کمیشن کو اپنا کردار مزید موثر بنانا ہوگا،دنیا بھر میں رائج بہترین طریقہ کار و جدید ٹیکنالوجی خصوصاً انفارمیشن ٹیکنالوجی ، مصنوعی ذہانت کو بروئے کار لاتے ہوئے نیشنل ٹیرف کمیشن میں جدت لائی جائے۔
شہبازشریف نے کہاایف بی آر میں جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے ذریعے خودکار، جدید و موثر ٹیکس مینجمنٹ نظام حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے میں سنگ میل ثابت ہوگا،ٹیکس وصولی کے نظام میں انسانی مداخلت ،صوابدیدی اختیارات کو کم سے کم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،مجوزہ نظام کے نفاذ سے نہ صرف محصولات میں اضافہ بلکہ ٹیکس نظام میں شفافیت، انصاف اور عوامی اعتماد کو بھی فروغ ملے گا،معیشت کی دستاویزی شکل اور ٹیکس نیٹ میں توسیع کےلئے ایف بی آر اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے،انکم ٹیکس وصولی کے مجوزہ آٹومیٹڈ نظام کا پائلٹ پراجیکٹ اسلام آباد سے شروع کیاجائے۔
برآمدات کے اہداف حاصل کرنے کیلئے مختلف شعبوں کا ٹیرف کم کرینگے،وزیراعظم


















