انمول پنکی کیخلاف ہائی پروفائل قتل کیس کی تفتیش میں سنگین غفلت


کراچی:(بیورورپورٹ)منشیات کوئین انمول پنکی کیخلاف ہائی پروفائل قتل کیس کی تفتیش میں سنگین غفلت ،محکمہ پراسیکیوشن نے پولیس کی متعدد خامیاں بے نقاب کر دیں۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عارف ستائی کے مطابق بغیر کسی جواز کے ایف آئی آر کے اندراج میں 30،عبوری چالان جمع کرانے میں بھی 12 دن تاخیر ،لاپتہ افراد کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال نہیں کی گئی، تفتیشی متوفی کی شناخت کےلئے لاپتہ افراد کی معلومات اکٹھی کرنے میں ناکام رہا،جائے وقوعہ و گرد و نواح سے سی سی ٹی وی فوٹیج جمع کرنے یا محفوظ کرنے میں غفلت برتی۔