پاکستان کے ذریعے مذاکرات، امریکہ کےساتھ معاہدہ طے پانے کی امید ہے،ایران

تہران،نیویارک:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)ایران نے کہا ہے امریکہ کےساتھ معاہدہ طے پانے کی امید،ڈیل کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات ،مسودے میں لبنان سمیت تمام علاقوں کو شامل کیا جائےگا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہاجوہری پروگرام و یورینیم افزودگی کے معاملے پر رکاوٹیں موجود ،امریکہ ،ایران کے درمیان اعتماد کی کمی بھی موجود ہے،امریکہ کی جانب سے حتمی معاہدے کے مثبت اشارے نہیں ملے،ٹرمپ کی سنجیدگی نظر آئی تو مذاکرات پر اعتراض نہیں۔

سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری باقر ذوالقدر نے کہادوبارہ غلطی کی تو پورا خطہ دشمن کیلئے جہنم بن جائے گا،دونوں ممالک ایران کےخلاف نئی اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔

اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ایران ،امریکہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کےلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں،جنگ بندی کے مسودے میں لبنان سمیت تمام علاقوں کو شامل کیا جائے گا۔