گلگت،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے گلگت میں5حلقوں کے نتائج روک کردوبارہ پولنگ کااعلان کردیا۔
چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز نے اعلان کیا5انتخابی حلقوں کے 26 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرائی جائےگی،جی بی اے 8 سکردو کے 10، جی بی اے 13 استور کے ایک، جی بی اے 15 دیامر کے ایک،جی بی اے 16 چلاس کے 3 اورجی بی اے 17 داریل کے 11 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوگی،فیصلہ دائر ہونےوالی درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعدکیا گیا،ری پولنگ مکمل ہونے تک کسی بھی حلقے کا حتمی نتیجہ جاری نہیں کیا جائے گا،پرامن انتخابات پرعوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی جانب سے گلگت بلتستان میں آزاد جیتنے والے اراکین کےساتھ ملکر حکومت بنانے کا امکان ہے،رابطے تیز کردئیے گئے۔
الیکشن کمیشن نے گلگت میں5حلقوں کے نتائج روک دئیے،دوبارہ پولنگ


















