لاہور،اسلام آباد:(کرائم رپورٹر،بیورورپورٹ ) پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے 5دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق اٹک کے سرحدی علاقے کے قریب سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس آپریشن کیا، دہشتگردوں نے ٹیم پر فائرنگ کردی ،شدید فائرنگ کے تبادلے میں5دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ ،دستی بم ،ایس ایم جی ،گولیاں اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔
دریں اثنا صدر،وزیراعظم ،وزیر داخلہ نے کہا فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کےخلاف کامیاب کارروائی پر محکمہ انسداد دہشت گردی کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا دہشتگردی کےخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز ، پولیس اور سی ٹی ڈی نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہیں،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلئے پر عزم ہیں۔
پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، فتنہ الخوارج کے 5دہشتگرد ہلاک،بارود برآمد



















