پاکستان امن کا ضامن، ایران امریکہ جنگ جیت لی،فارن افئیر معترف

واشنگٹن :(بیورورپورٹ)عالمی جریدے فارن افئیر نے پاکستان کو امن کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا پاکستان نے ایران امریکہ جنگ جیت لی اور بڑی عالمی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ،7 اپریل کو امریکی ڈیڈ لائن کے خاتمے کے آخری لمحے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کال نے تباہ کن صورتحال کو روکا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ٹرمپ ، ایران کی قیادت پر زور دینے کی وجہ سے چند ہی گھنٹوں میں جنگ روک دی گئی، فیلڈ مارشل نے بغیر کسی ڈرکے غیر یقینی صورتحال میں اپنی قیادت کا لوہا منوایا۔

رپورٹ کے مطابق بڑی طاقت، معاشی وزن، ریاستوں کےساتھ تعلقات سمیت پاکستان میں کسی بااثر ملک والی تمام خصوصیات موجود ہیں، خطرناک بحران کے دوران پاکستان نے وہ کر دکھایا جو چین، فرانس، جرمنی، بھارت، برطانیہ اور جیسی طاقتیں بھی نہ کر سکیں،امریکہ مہنگی جنگوں سے خود کو دور رکھنا چاہتا ہے تو پاس پاکستان سمیت نئی طاقتوں کیساتھ قریبی تعلقات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔