نیتن یاہو جنگ میں پھنسائے رکھنا چاہتا ،معاہدہ ورنہ ایران میں آپریشن مکمل کرینگے،ٹرمپ

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے اسرائیلی وزیراعظم مجھے جنگ میں پھنسائے رکھنا چاہتا ، نیتن یاہو کی معلومات کی ضرورت نہیں، نیتن یاہو ایران کی جوہری سرگرمیوں پرمعلومات مجھے نہیں دنیا کو بتائے، اسرائیلی وزیراعظم چاہتا میں جنگ میں شامل رہوں اس لیے معلومات دینے کی بات کر رہا ہے۔

امریکی صدر نے کہا ایران کی جوہری سرگرمیوں پر گہری نظر،معلوم کوہ کولانگ کے مقام پرکیا ہو رہا ہے، ایران کے جوہری مقامات کو تباہ کر دیا ،معاہدہ نہیں ہوتا تو کوہ کولانگ کو بھی آسانی سے تباہ کردیں گے،معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔

ٹرمپ نے کہاایران کے گرد ناکہ بندی انتہائی سخت و ناقابل شکست ہے، تہران کی عسکری طاقت کو مکمل طور پر کچل دیا، پاس بحری فوج ہے نہ فضائیہ، زمینی فوج کو انتہائی طاقتور حملوں کا سامنا کرنا پڑا ،معاہدہ نہ ہوا تو ایران میں مقررہ فوجی آپریشن مکمل کریں گے،ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے پر متفق ، صرف معاہدے کو حتمی شکل دینی ہے،پاور پلانٹس ،پلوں پر حملوں کا ارادہ نہیں، ایک سے 2گھنٹوں میں بڑے پل تباہ کر سکتے ہیں۔