راولپنڈی: (بیورورپورٹ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاہے پاک چین افواج علاقائی امن و مشترکہ مفادات کے تحفظ کےلئے حقیقی شراکت دار ہیں،دونوں ملکوں کی دوستی بدلتے علاقائی و عالمی حالات کے باوجود ہمیشہ مضبوط رہی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 99ویں سالگرہ تقریب جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی،چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، چین دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ، سفارتخانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر افسر بھی شریک ہوئے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا،پیپلز لبریشن آرمی کو قیام کی 99ویں سالگرہ پر مبارکباد دی،چین کے دفاع، قومی ترقی ،عالمی امن و سلامتی کے فروغ میں پی ایل اے کی نمایاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
سید عاصم منیر نے کہادونوں ممالک کی دوستی منفرد، آزمودہ اور وقت کی کسوٹی پر پوری اترنے والی ہے، بدلتے علاقائی و عالمی حالات کے باوجود ہمیشہ مضبوط رہی ،پاکستان کی مسلح افواج ،پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار ہیں، رشتہ باہمی اعتماد، غیر متزلزل تعاون ،خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ سٹریٹجک مفادات کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے۔
چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے یادگاری تقریب پر فیلڈ مارشل کا دلی شکریہ ادا کیا اور دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی نمایاں خدمات ،قربانیوں کو سراہا اورپاکستان کےلئے چین کی غیر متزلزل حمایت ،دونوں ممالک کے درمیان ہر موسم کی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
یوم آزادی پر بیرون ملک مقیم کشمیریوں کا پاکستان سے لازوال محبت کا پیغام
روزانہ 1300 بچے غذائی کمی کے باعث جاں بحق ہو رہے ہیں: وفاقی وزیر صحت
میر رضا قتل کیس: تفتیشی ٹیم نے این سی سی آئی اے کو 4 خط لکھ دیئے
خواتین سے متعلق متنازع بیان پر شہود علوی کی وضاحت
ڈارون ٹیسٹ: حسن محمود کی تباہ کن بولنگ، آسٹریلیا 198 رنز پر آل آوٹ
پنجاب بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ
اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان
یوم آزادی،ہر طرف گہما گہمی عروج پر، سبز ہلالی پرچموں کی بہار
ٹرمپ کے دعووں کے باوجود آبنائے ہرمز بدستور بند ہے: ایران


















