لاہور (مشرق نیوز) پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات کیلئے ساڑھے 12 ارب روپے مانگ لئے گئے۔
ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق صوبائی محکمہ بلدیات نے بلدیاتی الیکشن کیلئے پنجاب حکومت سے رقم مانگی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے فنڈز کی منظوری کا معاملہ پنجاب کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
پنجاب اسمبلی کے ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں متعدد اہم ایجنڈا آئٹمز زیر غور آئیں گے۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ساڑھے 12 ارب روپے طلب

















