اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے 25لاکھ مہاجرین کشمیر کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا،نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ عام انتخابات میں عوام کے سامنے رکھا جائے،پرتشدد مظاہروں کا کوئی جواز نہیں،کشمیریوں کو پاکستانی سمجھتے ہیں،حیرت ہے اتنی نفرت کہاں سے آئی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہابانی پی ٹی آئی قانونی عمل کے تحت قید ،لیگی قیادت نے بھی قید کاٹی ،سسٹم ڈی ریل کیا نہ ایوان کا تقدس پامال ،قومی اسمبلی سپریم،پی ٹی آئی والے ادارے کو بے توقیر نہ کریں، ملک قائم ودائم رہے گا، افراد اور شخصیات آتی جاتی رہتی ہیں، لیڈر قید میں ہے تو جواز بنا کر ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے،سلسلہ بند ہونا چاہیے،اپنے لیڈر کی رہائی کےلئے ضرور ہر فورم پر لڑیں تاہم ایوان کو نقصان پہنچانے سے سب کا نقصان ہوگا۔
قومی اسمبلی سپریم ،پی ٹی آئی ادارے کو بے توقیر نہ کرے،خواجہ آصف



















