ابوظہبی: (مشرق نیوز) آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ ہے، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا،امریکی وزیر خارجہ نے واضح پیغام دےدیا۔
مارکو روبیو نے کہا بین الاقوامی قانون کے تحت کسی ملک کو ٹول یا فیس عائد کرنے کا حق حاصل نہیں،خطے میں کسی کو قائل کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ معاملے پر سب کااتفاق ہے، جب تک ایران کے حمایت یافتہ گروہ عراق سے میزائل اور ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اس وقت تک تنازع کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا معاملہ مذاکرات میں زیر بحث آئے گا، ایران انقلابی تحریک کی بجائے عام ریاست بننے کا فیصلہ کرے تو ترقی کے بڑے مواقع مل سکتے ہیں۔
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا،امریکی وزیر خارجہ



















