نوجوانوں کو علم سے محروم رکھاگیا، ملک میں تعلیم کی تحریک چلانا ہوگی،نعیم الرحمن


سیالکوٹ:(بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے آئندہ بجٹ میں آئی ٹی کی ترقی کےلئے 20ارب کے جامع منصوبے کامطالبہ کردیا۔

سیالکوٹ میں الخدمت کی بنوقابل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا ملک کے 65شہروں میں بنوقابل کا آغاز ،15لاکھ نوجوان پروگرام میں رجسٹرڈ ،لاکھوں نے تربیتی کورسز مکمل کرلیے،نوجوان عہد کریں خود پڑھ کر آگے بھی تعلیم کی شمع روشن اور ملکی تعمیر وترقی میں کردار ادا کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا ملک پر مسلط افسرشاہی، جاگیردار طبقہ نے نوجوانوں کو جان بوجھ کر تعلیم سے محروم رکھا،جماعت اسلامی نے نوجوانوں کا ہاتھ پکڑ لیا ،مایوس ہونے یا ملک چھوڑنے کی ہرگز ضرورت نہیں، پونے 3کروڑ بچے سکول نہیں جاتے ، پنجاب حکومت سکولوں کو فروخت کررہی ہے، ظلم و ناانصافی کو روکنا ، ملک میں تعلیم کی تحریک چلانا ہوگی۔