اسلام آباد: (بیورورپورٹ) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ کے درمیان ملاقات ہوئی،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ،ملک کی مجموعی سیاسی و انتظامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے ادارہ جاتی تعاون و ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا،حکومت کی تمام اکائیوں کےساتھ روابط کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
عطا تارڑ ،فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال


















