اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاق ،صوبوں کے درمیان بدستور اختلافات،وسائل کی تقسیم کا تنازع وفاقی بجٹ میں تاخیر کی بڑی وجہ بن گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاق نے صوبوں سے تقریباً 1200 ارب اضافی وسائل مانگے ،صوبے اپنے حصے میں کمی کرنے پر تیار نہیں، معاملے پر مزید مذاکرات متوقع ہیں،وسائل کی تقسیم پراتفاق کے بعد وفاقی بجٹ 12 جون کوپیش کرنے کی تجویززیرغور،وفاقی حکومت صوبوں کومجموعی طورپر تقریباً 8200 ارب دینے کی خواہاں جبکہ موجودہ فارمولے کے تحت صوبوں کا حصہ تقریباً 9400 ارب بنتا ہے۔
رپور ٹ کے مطابق وفاق نے پنجاب 650 ،سندھ 300 ،خیبرپختونخوا 180 اور بلوچستان سے 110 ارب اضافی حصہ چھوڑنے کامطالبہ کرتے ہوئے اضافی وسائل دفاع، قومی سلامتی اور ریلیف کے شعبوں پرخرچ کیے جائیں گے۔
وفاق،صوبوں میں وسائل کی تقسیم کا تنازع وفاقی بجٹ میں تاخیر کی بڑی وجہ


















