اسلام آباد،نیویارک:(بیورورپورٹ)پاکستان نے کہا ہے خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں،تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم ،وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش کیا اورسفارتکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں، ثالثی کوششوں کو کامیاب بنانے کےلئے وقت اور مواقع فراہم کیے جائیں، سعودی وزیر خارجہ نے کشیدگی میں کمی ،بات چیت جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
اسحاق ڈار نے مالدیپ کی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایڈم کو بھی فون کیا اور مالدیپ کی آزادی کی سالگرہ پر پیشگی مبارکباددی، وزیر خارجہ ایڈم نے ایران امریکہ تنازع میں پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا، دونوں رہنماں نے دیرینہ دوستی ،تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، تشدد اور عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے،سفارت کاری ،مسلسل مذاکرات ہی متنازع امور کے پائیدار حل کا واحد راستہ ہے،پاکستان کشیدگی میں کمی، جنگ بندی اور علاقائی استحکام کےلئے تعمیری سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، غلط فہمیوں کو جنم دینے والے بیانات اور اقدامات سے گریز کیاجائے۔
بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں،تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں،پاکستان


















