اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف سے پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،علاقائی و بین الاقوامی سکیورٹی کی صورتحال کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات پر خصوصی توجہ دی گئی۔
ترجمان کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے مشترکہ اہداف کے حصول کےلئے مسلسل رابطوں پر زور دیا ،تعمیری بات چیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
خواجہ آصف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

















