اسرائیلی دہشتگردی،حملے، لبنانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل سمیت 10افراد شہید


بیروت: (مشرق نیوز)اسرائیلی دہشتگردی، حملے میں لبنانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل سمیت 10افراد شہید ہوگئے،اسرائیلی فوج نے لبنان میں جنگ بندی کی دھجیاں اڑاتے ہوئے فضائی حملے کیے،متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے۔

لبنانی وزیراعظم نے 3 فوجیوں سمیت 10 افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے جارحیت کو لبنان پر گھناونا حملہ قراردےدیا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا48 گھنٹوں میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 150 اہداف پر حملے کیے ،ہتھیار ذخیرہ کرنے کی تنصیبات، کمانڈ سینٹرز، راکٹ لانچرز اور بنیادی ڈھانچے کونشانہ بنایا۔