نیویارک (بیورو رپورٹ) دی ڈپلومیٹ میں شائع ہونےوالے تجزیاتی مضمون میں کہا گیاامریکہ اقوام متحدہ میں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور ذیلی تنظیم مجید بریگیڈ کی بلیک لسٹنگ کیلئے پاکستان کی حمایت کرے، امریکی جریدے کے مطابق پاکستان ،چین نے بی ایل اے کو عالمی سطح پر سفارتی و مالی طور پر تنہا کرنے کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع کیا،امریکہ کی جانب سے عمل کو طول دینا سوالات کو جنم دیتا ہے کیونکہ امریکہ خود بی ایل اے ،مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دے چکا ،افغانستان میں موجود مبینہ محفوظ ٹھکانے علاقائی سلامتی کیلئے خطرہ ،بی ایل اے اب مقامی نہیں بلکہ علاقائی عدم استحکام پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والی تنظیم بن چکی ،مضمون کے مطابق بی ایل اے ماضی میں سی پیک منصوبوں، چینی شہریوں ،پاکستانی سول و عسکری اہداف کو نشانہ بناتی رہی ہے،عالمی سطح پر سہولت کاری کو نہ روکا گیا تو مستقبل میں مزید خطرات پیدا ہو سکتے ہیں،بلوچستان کے معدنی ذخائر میں دلچسپی کے تناظر میں مستقبل میں امریکی سرمایہ کاری و عملہ بھی ممکنہ خطرات کی زد میں آ سکتا لہٰذا بی ایل اے کےخلاف متوازن، مو¿ثر اور بین الاقوامی سطح پر مربوط ردعمل ناگزیر ہے۔
امریکہ بی ایل اے، مجید بریگیڈ کی بلیک لسٹنگ کیلئے حمایت کرے:دی ڈپلومیٹ



















