منیلا:(مشرق نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاہے بھارت کاسندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویشناک و اشتعال انگیز اقدام ،مسئلہ کشمیر کاحل ہی جنوبی ایشیامیں پائیدارامن کی بنیاد ہے۔
منیلا میں آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا سندھ طاس معاہدے پریکطرفہ اقدامات25کروڑپاکستانیوں کے مفادات متاثر کرسکتے ہیں،پاکستان مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل کی حمایت جاری رکھے گا،آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام، تعاون کیلئے پرعزم ، پاکستان نے منیلاپلان آف ایکشن2036پر موثرعملدرآمدکی حمایت کا اعادہ کیا ، عالمی وعلاقائی چیلنجزسے نمٹنے کیلئے موثر کثیرالجہتی تعاون ناگزیر ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا پاکستان نے خلیجی خطے میں امن واستحکام کیلئے فعال سفارتی کردار ادا کیا، ایران امریکہ مذاکراتی عمل میں سہولت کاری کی گئی، دہشتگردی عالمی امن وسلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے،غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی تشویشناک ، پاکستان فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھے گا۔
قبل ازیں اسحاق ڈار نے ،برطانیہ، آسٹریلیا، عمان ودیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں،خطے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی برقرار رکھنے، بین الاقوامی قانون کے احترام پر زور ،اعلیٰ سطح کے دوطرفہ تبادلوں، تجارت و سرمایہ کاری، عوامی رابطوں ،کاروباری تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا اشتعال انگیزاقدام ،مسئلہ کشمیر کاحل امن کی بنیاد ہے،اسحاق ڈار



















