کارکردگی پوچھنے پر پی پی والے منہ چھپاتے پھرتے،رونا دھوناعادت بن گئی،عظمیٰ بخاری


لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کارکردگی پوچھنے پر پی پی والے منہ چھپاتے پھرتے،پتہ نہیںرونا دھونا کیوں عادت بن گئی،کراچی کے لوگوں کو ٹینکر مافیا کے حوالے کرکے وفاق کےخلاف جھوٹا بیانیہ بنایا جاتا ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا پچھلے سیلاب میں بلاول بھٹو نے مشورہ دیا تھا خیرات مانگنے نکل جائیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے وسائل سے کام کرایا، وفاق نے کوئی سپورٹ نہیں دی،دوسری طرف سے سیاسی درجہ حرارت کم ہو گا تو ہماری طرف سے بھی کمی آئے گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا سندھ کے ہسپتال اتنے اچھے ہیں تو اپنے وزیر باہر علاج کرانے کیوں جاتے ہیں؟،جنوبی پنجاب پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کی خصوصی توجہ ہے، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کا کارڈ کھیلتی ہے، پیپلز پارٹی کے اپنے لیے اصول کچھ اور ہیں جبکہ دوسرے کےلئے کچھ اور ہیں، نہیں ہو سکتا آپ جنوبی پنجاب کا کارڈ کھیلیں اور سندھ میں انتظامی یونٹس نہیں بن سکتے۔