پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام جناح1 رکھ دیا گیا


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام جناح1 رکھ دیا گیا۔

سپارکو کے مطابق جناح1 نام ملک گیر مقابلے میں موصول ہونے والی تجاویز میں سے منتخب کیا گیا، چاند گاڑی کے نام کےلئے سپارکو کو ملک بھر سے 4 ہزار سے زائد تجاویز ملیں ،جناح1 نام 7 شرکا نے تجویز کیا،فاتح کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا، بہاول نگر سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ طیب کریم فاتح قرار پائے،پاکستان کا پہلا قمری روور 2029 میں چین کے چانگ ای8 مشن کے ذریعے چاند پر روانہ کیا جائے گا، ”جناح1“ چاند کے جنوبی قطب پر سائنسی تحقیق کرےگا۔۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپارکو نے کہا جناح1 کا نام بانی پاکستان قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے،نام پاکستان کے عزم، ترقی اور نئے خلائی افق کی علامت بھی ہے۔