بلوچستان اسمبلی نے بجٹ کثرت رائے سے پاس کرلیا


کوئٹہ:(بیورورپورٹ)بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال کابجٹ کثرت رائے سے پاس کرلیا، اپوزیشن کی جانب سے کسی بھی مطالبہ زر پر کٹوتی کی تحریک پیش نہیں کی گئی۔

اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے قیادت، اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہااتحادی جماعتوں نے مشکل حالات میں حکومت کا ساتھ دیا جبکہ اپوزیشن کی تنقید کو مثبت رہنمائی کے طور پر لیا، ریاست توڑنے کی شرط پر دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔