لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) کے صدر ڈاکٹر اکیہیکو تاناکا نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
مریم نواز نے لاہور آمد پرجاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) کے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا،پنجاب میں جائیکا کے مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تبادلہ خیال ،عوامی فلاح و بہبود کےلئے باہمی تعاون کے فروغ ،عوامی ترجیحاتی شعبوں میں اشتراک کار کے امکانات کا جائزہ ،تعلیم، صحت وخواتین کو بااختیار بنانے والے پراجیکٹ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،وزیراعلیٰ نے جائیکا کے تعاون سے فیصل آباد طرز پر واٹر سپلائی، سینی ٹیشن ،اربن انفراسٹرکچر ماڈل کو دوسرے شہروں تک وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار ،زچہ بچے کی صحت کی دیکھ بھال کےلئے تعاون کو سراہا ،فروغ تعلیم،بچیوں ،پسماندہ علاقوں کے بچوں کوسکول لانے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب میں مسلسل تعاون وبہترین ڈویلپمنٹ پر جائیکا کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ترقی کیلئے جائیکا کے اشتراک کار کو سراہتے ہیں، واٹر سپلائی،صحت، تعلیم، غذائیت ،خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے جائیکا کا مسلسل تعاون قابل تحسین امر ہے، ٹیکنالوجی، ٹریننگ ،ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے سٹرکچرمیں بہتری کیلئے جائیکا کے تعاون کو سراہتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا صاف پانی، صنفی مساوات، معیاری تعلیم اچھی صحت ،مناسب غذائی ضروریات کے ہدف کیلئے جائیکا کےساتھ شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ،جائیکا کا پنجاب میں خواتین کی ترقی ،موزوں روزگارکے حصول کےلئے کاوشیں بہترین ہیں،جائیکا صدرڈاکٹر اکیہیکو تاناکا نے کہا تعلیم، صحت، بااختیار خواتین اور انسانی وسائل کی ترقی میں باہمی تعاون کےلئے پرعزم ہےں۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم استحصال کشمیرپر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اقوامِ متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تمام تنظیمیں بھارتی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں،5 اگست 2019 کا دن کشمیریوں کی شناخت پر حملہ تھا جسے پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا،”کشمیر بنے گا پاکستان“کی آوازیں پوری دنیا میں بلند ہو رہی ہیں، مسئلہ کشمیر کرہ ارض پر موجودہ وقت کا سب سے بڑا المیہ ہے، پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
کشمیر بنے گا پاکستان، جائیکا کےساتھ شراکت داری کو وسعت دینگے،مریم نواز

















