لاہور: (نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہاہے پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،بھارت نے یکطرفہ طور پر 7 سال قبل کشمیر کی آئینی حیثیت کو ختم کیا ، مودی نے سیکولر بھارت کے آئین کو ہٹلر و موسولینی کا آئین بنا دیا۔
یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہابھارت کے سنجیدہ اور دانشور حضرات بھی مودی کے فیصلے کی بھرپور مخالفت کر رہے ہیں،بھارت بھرپور طاقت استعمال کرنے کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا،بھارت کا جمہوری چیمپئن ہونے کا دعویٰ ڈکٹیٹر شپ میں تبدیل ،مودی دور عہد حاضر کا ہٹلر اور موسولینی کا مکسچر ہے،پاکستان کشمیری بھائیوں کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا،نواز شریف ،ن لیگ کے منشور میں کشمیریوں کی آزادی سرفہرست ایجنڈا ہے۔
دریں اثنا وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری بہاولپور میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال کی رہائش گاہ گئیں،ملک اقبال چنڑ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہامرحوم بہت سادہ طبیعت ، پرخلوص شخصیت کے مالک تھے۔
ظہیر اقبال چنڑ سے اظہار تعزیت،مودی ہٹلر اور موسولینی کا مکسچر ہے‘عظمیٰ بخاری


















