مضبوط فوج ملکی سلامتی کی ضامن ہے،طارق فضل چودھری


اسلام آباد :(بیورورپورٹ)وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے مضبوط فوج ملکی سلامتی کی ضامن ،اپوزیشن کی تقاریر میں عمران خان کاعلاج، ملاقات ،شاعری شامل ہے،ہر معاملے پر سیاسی پوائنٹ سکورننگ سے گریز کیاجائے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہاجب الیکشن کمیشن مرضی کے فیصلے کرتا تھا تو چیف الیکشن کمشنر پسندیدہ تھے، موجودہ حکومت نے ججز کی تعیناتی میں پارلیمنٹ کا کردار بحال کیا، قائمہ کمیٹیوں کو بااختیار بنایا، اپوزیشن میں بھی اچھے اور ٹیکنیکل لوگ موجود ہیں، پاکستان کو مضبوط رکھنے کیلئے مضبوط فوج اور مضبوط ادارے ضروری ہیں ، بیجا تنقید سے گریز کرنا چاہیے۔

وزیر مملکت قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ضابطہ فوجداری میں60سے زیادہ ترامیم لائی جارہی ہے،الیکشن کمیشن ،انتخابی اصلاحات پراپوزیشن کوحکومت کی جانب سے مذاکرات کی تجویز پرسنجیدہ طرزعمل کامظاہرہ کرنا ہو گا، اپوزیشن کو الزام تراشی اور بیجا تنقید سے گریزکرنا چاہیے۔