رواں ہفتے تیل کی عالمی قیمتوں کا جائزہ لیں گے،وفاقی وزیر


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہاہے رواں ہفتے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے اشاریوں کا جائزہ لیں گے،کوئی شعبہ ترجیح نہ ہی کسی پرغیرضروری بوجھ ڈال رہے ہیں۔

اپنے بیان میں علی پرویز ملک نے کہا حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے صارفین تک ہرممکن فائدہ منتقل کرنے کیلئے پرعزم ہے،وزیراعظم اب تک ڈیزل کی قیمت میں200 اور پٹرول کی قیمت میں 155 روپے لٹر کمی کرچکے۔