ڈیل تفصیلات جھوٹ ،ایران کو معاملات طے کرنے کا سلیقہ نہیں ،ٹرمپ

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران ڈیل کی تفصیلات کو جھوٹ پر مبنی قرار دےدیا۔

اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران کی میڈیا کو لیک کی گئیں شرائط کا حقیقی مسودے سے کوئی تعلق نہیں ان کےساتھ معاملات طے کرنا انتہائی بے عزتی کا باعث ہے، ایران کو معاملات نیک نیتی کے ساتھ طے کرنے کا سلیقہ نہیں آتا۔

امریکی صدر نے کہا آبنائے ہرمز میں بھارتی جہازوں پر ڈرون حملہ ناکام بنا دیا ، منفی اقدامات ناقابل قبول ہیں،ایران کو روش فوری درست کرنا ہوگی۔