اسلام آباد:(بیورورپورٹ)احسن اقبال نے ہتک عزت کیس جیت لیا، عدالت نے مراد سعید کو 25 لاکھ ہرجانہ اداکرنے کاحکم دےدیا۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج حاکم خان نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے حق میں ہتک عزت کا دعویٰ منظور کرتے ہوئے حکم دیااحسن اقبال کی عزت کو نقصان پہنچانے پر مرادسعید 25 لاکھ روپے ادا کریں گے ،مراد سعید کی جانب سے احسن اقبال پر 70 ارب کرپشن کے الزامات ثابت نہیں ہوئے،احسن اقبال پر کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال و غیرقانونی کمیشن کے الزامات ہتک عزت ہیں۔
عدالت نے کہا احسن اقبال نے 10 ارب ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن دعویٰ شواہد کی روشنی میں حد سے زیادہ ہے تاہم متنازع بیان سے احسن اقبال کی ساکھ، عزت اور وقار متاثر ہوا ،الزامات دیانت، کردار اور ساکھ پر براہ راست حملہ تھے،مراد سعید خود عدالت میں پیش ہوئے نہ کوئی ثبوت پیش کیا۔
احسن اقبال نے ہتک عزت کیس جیت لیا، مراد سعید کو 25 لاکھ ہرجانہ اداکرنے کاحکم


















