اسرائیلی دہشتگردی،لبنان پر حملے،5 شہید، حزب اللہ نے جنگ بندی کو مسترد کر دیا

بیروت: (مشرق نیوز)اسرائیلی دہشتگردی،لبنان پر پھرڈرون حملے،اقوام متحدہ اہلکار سمیت5شہید،حزب اللہ نے جنگ بندی کو مسترد کر دیا۔

جنوبی لبنان میں اسرائیل نے گاڑی،موٹرسائیکل کو نشانہ بنایا،جنوبی لبنان میں اقوامِ متحدہ کی امن فوج کے مورچے پر مارٹر گولے گرنے سے اہلکارچل بسا،2 زخمی ہوگئے ،واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئیں،اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں دریائے زہرانی کے جنوب میں رہائشیوں کو گھر واپس نہ جانے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب حزب اللہ نے امریکہ کی تجویز کردہ جنگ بندی کو مسترد کرتے ہوئے کہالبنان سے مکمل اسرائیلی انخلا کے بغیر کوئی معاہدہ قبول نہیں، بے گھر افراد کی واپسی ،قیدیوں کی رہائی ضروری ہے،لبنان کی تعمیر نو بھی جنگ بندی معاہدے کی اہم شرط ہو گی، حزب اللہ جنگ بندی مذاکرات کا حصہ نہیں تھی، معاہدہ لبنانی مفادات کے مطابق ہونا چاہئے،صدر جوزف عون کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ۔