اوپیک کی جانب سے یومیہ ایک لاکھ 88 ہزار بیرل پیداوار بڑھانے کا اعلان متوقع

ویانا (مشرق نیوز) اوپیک پلس ممالک کا ورچوئل اجلاس آج ہوگا،سعودی عرب،روس، عراق،کویت، قازقستان، الجزائر اور عمان کے نمائندے شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں جولائی سے یومیہ ایک لاکھ 88ہزاربیرل پیداوار بڑھانے کا اعلان متوقع ہے، اوپیک پلس کی جانب سے چار مہینوں میں یہ چوتھا اضافہ ہوگا۔

خبرایجنسی کے مطابق زیادہ تراوپیک ممالک آبنائے ہرمزکی بندش کی وجہ سے اہداف حاصل نہیں کرسکے، اجلاس میں اوپیک پلس کی مجموعی پالیسی میں کسی تبدیلی کی توقع نہیں۔