البینزم کا شکار افراد کو تحفظ دینا معاشرتی فریضہ ہے: مریم نواز

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے البینزم سے متعلق آگاہی کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاکہ البینزم کمزوری نہیں،محض قدرتی تنوع کا حصہ ہے۔ البینزم کا شکار افراد خوبصورتی کا روشن پہلو ہیں عزت اور تحفظ دینا معاشرتی فریضہ ہے۔ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں کسی کو جلد،ظاہری شکل یا پیدائشی فرق کی بنیاد پر کمتر نہ سمجھا جائے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ البینزم سے متاثرہ افراد کے لیے محبت، احترام اور قبولیت کا دائرہ کار مزید وسیع کرنا ہوگا- حکومت پنجاب البینزم سمیت دیگر سپیشل افراد کو مکمل تعلیمی، طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے- البینزم کے شکار افراد کے حقوق کی حفاظت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر آواز بلند کرنا ضروری ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ البینزم کے شکار افراد کو عزت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ہمارا معاشرتی فریضہ ہے۔حکومت کا ہدف ایک ایسا پنجاب تشکیل دینا ہے جہاں کسی بھی فرد کی جلد، ظاہری شکل یا پیدائشی خصوصیات کی بنیاد پر اس کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقوں میں سکیورٹی آپریشن میں 48دہشتگرد ہلاک کرنے پر اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم غیرمتزلزل ہے،جنگ جاری رہے گی۔