لاہور (قمر عباس نقوی) پاکستان ریلوے مغلپورہ ورکشاپس انتظامیہ کی بے حسی، ملازمین کیلئے حفاظتی اقدامات میں مسلسل غفلت، چند دنوں میں متعدد سنگین واقعات رونما، کیرج اور لوکو شاپس میں حادثے سے ایک ملازم ہلاک، دوسرا شدید زخمی،ملازمین نے ورکشاپس کے حفاظتی انتظامات کا ہنگامی بنیادوں پر آڈٹ سمیت ذمہ دار افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔پاکستان ریلویز ڈی ایس مغلپورہ ورکشاپس کی بے حسی اور اقدامات میں غفلت کی وجہ سے کیرج اور لوکو شاپس میں ملازمین کی حفاظت کے ناقص انتظامات کی وجہ سے دو یوم میں مسلسل حادثات دیکھنے میں آئے اس حوالے سے محمد زیشان (ٹکٹ نمبر 1296) جو لوکو ورکشاپ میں بطور TLA ملازم فرائض انجام دے رہے تھا، دورانِ ڈیوٹی سٹیل رول کھلنے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گیا جس کی وجہ سے اہل خانہ، ساتھی ملازمین اور ریلوے برادری کو غمزدہ کر دیا۔ دوسرا افسوسناک واقعہ محمد عمران (ٹکٹ نمبر 3274)، مشین اینڈ ویل شاپ 7124، کیرج شاپ کے ملازم، اپنی مشین نمبر 29 پر کام کے دوران شدید ہائی وولٹیج کرنٹ لگنے سے زخمی ہوا ذرائع کے مطابق متعلقہ مقام پر وائرنگ کافی عرصے سے غیر محفوظ حالت میں موجود تھی اور متعدد مقامات پر عارضی مرمت کے ذریعے کام چلایا جا رہا تھا، جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا پاکستان ریلوے میں ملازمین کی حفاظت کے حوالے سے مسلسل غفلت اور لاپرواہی انتہائی تشویشناک صورت اختیار کر چکی ہے۔ چند ہی دنوں کے دوران دو سنگین واقعات نے انتظامیہ کی کارکردگی اور حفاظتی انتظامات پر کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔ سید منظر مہدی رضوی مرکزی صدر پاکستان ریلوے ملی کلریکل ایسوسی ایشن نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ محمد زیشان (1296) کی دورانِ ڈیوٹی وفات اور محمد عمران (3274) کے حادثے کی شفاف تحقیقات کی جائیں ذمہ دار افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے تمام ورکشاپس، شاپس اور دفاتر میں حفاظتی انتظامات کا ہنگامی بنیادوں پر آڈٹ کیا جائے ناقص وائرنگ، غیر محفوظ مشینری اور حفاظتی خامیوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔ زخمی ملازم محمد عمران کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، مستقبل میں ایسے سانحات سے بچنے کیلئے مو¿ثر سیفٹی پالیسی نافذ کی جائے مزدور کسی بھی ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ ان کی جانوں کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ محض تعزیتی بیانات اور رسمی تحقیقات کافی نہیں، اب عملی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیںملازمین کی جانیں سستی نہیں، ان کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے۔
ریلویز مغلپورہ ورکشاپس انتظامیہ کی غفلت، حادثے میں ایک ملازم ہلاک، دوسرا شدید زخمی



















