واشنگٹن:(بیورورپورٹ)افغانستان میں دہشتگردوں کیخلاف ”آپریشن غضب للحق“ کی عالمی سطح پر پذیرائی،معروف امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف پاکستان کی بہترین آپریشنل حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہاافغانستان میں موجود دہشتگرد نیٹ ورکس کےخلاف پاکستان کی مہم نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ،چند مہینوں میں پاکستان نے نہ صرف دہشتگرد نیٹ ورکس بلکہ سہولت کاروں کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا، آپریشن غضب الحق کا مقصد پاک افغان سرحدی علاقوں میں موجود دہشتگرد نیٹ ورکس کو کمزور کرنا ہے۔
دی ڈپلومیٹ کے مطابق فتنہ الخوارج ، فتنہ الہندوستان افغان سرزمین سے مسلسل پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں کر رہے ہیں، افغان طالبان کمانڈر ملازئی اخوند قندھار میں فتنہ الخوارج کے تربیتی امور اور لاجسٹکس کی نگرانی کر چکے ہیں۔
افغانستان میں دہشتگردوں کیخلاف ”آپریشن غضب للحق“ کی عالمی سطح پر پذیرائی



















