اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جیل اصلاحات پرقومی کانفرنس ،چاروں وزرائے اعلیٰ نے”اسلام آباد ڈکلیئریشن “ پردستخط کر دیئے۔
کانفرنس میں جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کا بوجھ کم کرنے ،مسائل حل کرنے ،تعلیم، فنی تربیت، منشیات سے بحالی و رہائی کے بعد بحالی پروگرامز کو وسعت دینے پر اتفاق،ضمانت، پیرول، پروبیشن ،غیر حراستی متبادل نظام موثر ،صحت، غذائیت،صفائی اور بنیادی سہولیات بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزرائے اعلیٰ نے صوبائی سطح پر ٹائم لائن،وسائل کی فراہمی و مانیٹرنگ کا نظام قائم کرنے ،فوجداری نظام کے تمام اداروں کے درمیان موثر رابطے اور بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
جیل اصلاحات پر کانفرنس، وزرائے اعلیٰ نے اسلام آباد ڈکلیئریشن پر دستخط کر دیئے



















