لاہور (مشرق نیوز) سیشن کورٹ لاہور میں اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر اور ان کی اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نصرت علی صدیقی نے کی۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 28 جولائی تک توسیع کر دی۔
سماعت کے دوران مومنہ اقبال کی جانب سے وکیل عدنان احسان عدالت میں پیش نہ ہو سکے جبکہ ثاقب چڈھر اپنی اہلیہ کے ہمراہ عدالت میں حاضری کیلئے پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ سمیرا شامل تفتیش ہو چکی ہیں اور ان کا موبائل فون بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے تاہم سم والا فون درکار ہے۔ مزید کہا گیا کہ مقدمے کی تفتیش مکمل کرنے کیلئے مزید وقت درکار ہے۔
واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
مومنہ اقبال کو دھمکیاں ، ثاقب چڈھر اور انکی اہلیہ کی ضمانت میں توسیع


















