عوامی عہدیدار کو ملنے والا ہر تحفہ 30 روز میں جمع کرانا لازم، توشہ خانہ قواعد تیار


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عوامی عہدیدار کو ملنے والا ہر تحفہ 30 روز میں جمع کرانا لازم،خلاف ورزی پر اصل قیمت سے کئی گنا زیادہ جرمانہ دینا پڑےگا،وفاقی حکومت نے توشہ خانہ قواعد و ضوابط تیار کرلئے ،حتمی منظوری کابینہ دے گی۔

ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق سرکاری ملازم نے خلاف ورزی کی تو جرمانے کےساتھ محکمانہ کارروائی بھی ہو گی، توشہ خانہ میں موجود تمام تحائف کھلی نیلامی کے ذریعے فروخت کیے جائیں گے ۔حکومت سے تنخواہ لینے والا شخص توشہ خانہ سے تحائف حاصل نہیں کر سکے گا، تحائف کی نیلامی سے حاصل رقم پسماندہ علاقوں میں بچیوں کی ابتدائی تعلیم پر خرچ ہو گی۔