پنجاب حکومت کی درخواست پرراولپنڈی میں 6 ماہ کےلئے فوج تعینات

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پنجاب حکومت کی درخواست پرراولپنڈی میں 6 ماہ کےلئے فوج تعینات ،وفاق نے منظوری دیدی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی 3کمپنیوں کو حساس سکیورٹی ڈیوٹی کےلئے تعینات کیا جائےگا،افواج پاکستان کی کمپنیاں 6 ماہ کےلئے راولپنڈی میں تعینات رہیں گی،فوج ضلعی انتظامیہ کےساتھ ملکر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھے گی، حساس مقامات ،اہم شاہراہوں پر سکیورٹی کے انتظامات کو موثر بنایا جائےگا،فیصلہ محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر کیا گیا۔