راولا کوٹ میں اہلکاروں پر حملے، لاش کی بے حرمتی ،کالعدم تنظیم کادہشتگرد چہرہ بے نقاب


راولا کوٹ:(مشرق نیوز)راولاکوٹ میں پولیس اہلکاروں پرتشدد، حملے اور لاش کی بے حرمتی ،ہوشربا و خوفناک ویڈیو نے کالعدم تنظیم کادہشتگرد چہرہ بے نقاب کردیا۔

کالعدم تنظیم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے بلوائیوں نے پولیس ،قانون نافذ کرنے والے اداروں پرباقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت سیدھی گولیاں چلائیں، ویڈیومیں پرتشدد حملے ،شہیدپولیس اہلکار کی لاش کی بے حرمتی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،گھناونے عمل سے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مکروہ ،دہشتگردانہ چہرہ واضح کردیا،بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے حق میں بڑھ چڑھ کراعلامیہ بھی جاری کرچکا۔

بیرون ملک بیٹھا پاکستان مخالف سوشل میڈیا فیک نیوز ،اے آئی مواد کے ذریعے گمراہ کن پروپیگنڈا میں مصروف ہے،بھارتی و پاکستان مخالف غیر ملکی سوشل میڈیا نے جس طرح کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو سپورٹ کیا اس سے بیرونی روابط اور عزائم بے نقاب ہو چکے ،48 سے 72 گھنٹوں کے اندر کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کی دہشتگردانہ سوچ اور بھارتی بیانیہ واضح ہوگیا۔

ماہرین کے مطابق احتجاج کی آڑ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر کیے گئے حملوں نے مذموم و تخریبی عزائم کو پوری طرح بے نقاب کر دیا ،لاشوں کی بے حرمتی جیسے مکروہ عمل سے واضح ہے ایکشن کمیٹی کا اسلامی روایات ،اخلاقیات سے ہرگز کوئی تعلق نہیں ،فتنہ الخوارج کا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی حمایت میں کھل کرمنظرعام پر آناہینڈلربھارت کی بے چینی کوظاہرکرتا ہے کیونکہ آزادکشمیر میں انتشار کی بھارتی کوشش مکمل ناکام ہوچکی ۔